BUFFET / xlsum /urdu /xlsum_1_100_dev.tsv
akariasai's picture
Upload 147 files
2fbc8cc
raw
history blame
2.31 kB
text: زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 70 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے زمبابوے کی پوری ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38.3 اوورز میں 170 رنز بنا پر پویلین لوٹ گئی۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ زمبابوے کی جانب سے ٹینو مایووہ اور سکندر رضا نے اننگز کا آغاز کیا۔ زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 70 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پراسپر اوٹسیا نے جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی زمبابوے کی جانب سے سین ویلیمز نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 جبکہ سکندر رضا نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور میکلارن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 231 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کونٹن ڈی کاک نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 جبکہ ہاشم آملہ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے پراسپر اوٹسیا نے پانچ اور ٹینڈائی چھتارا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی بولنگ کی خاص بات پراسپر اوٹسیا کی شاندار بولنگ تھی۔ انھوں نے جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اس شاندار کارکردگی پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 61 رنز سے شکست دے دی۔